پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی فوسز کے افغانستان میں فضائی حملے، 25 دہشتگرد ہلاک


پاکستان نے افغان صوبے  پکتیکا، کنڑ اور پکتیا میں فضائی  حملے کیے ہیں جس میں 25 دہشتگردوں کی  ہلاکت کی  اطلاعات ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغان سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنتہ الخوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر فتنتہ الخوارج کے 29 کارندے ہلاک کر دیے۔ 28جون کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں بھی آپریشن کیا ،آپریشن میں خارجی کمانڈر خان فروش عرف زابل 3 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

عطا تارڑ نے دعوٰی کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کے مطابق پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں بھی کارروائی کی گئی جس میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے مراکز میں ذخیرہ کیا گیا اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار