ٹیکساس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026: نیدر لینڈز نے سوئیڈن کو 4-1 گول سے شکست دے دی۔
ٹیکساس کے ہوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آغاز سے ہی نیدرلینڈز کا پلڑا بھاری رہا، نیدرلینڈز کے برائن بروبی نے پہلا گول میچ کے 5 ویں منٹ میں کیا، جب کہ دوسرا گول میچ کے آغاز کے 17 ویں منٹ میں مکمل کیا۔
اسی طرح نیدرلینڈز کے کوڈی گیکپو نے 47 ویں اور 54 ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا، نیدرلینڈز نے اپنا پاانچوں فیصلہ کن گول میچ کے 89 ویں منٹ میں مکمل کیا۔
اس کے مقابلے میں سوئیڈن کی ٹیم میش کے 59 ویں منٹ میں ایک گول ہی اسکور کرسکی۔
Three points secured for Oranje 🦁#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 20, 2026
