فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے، ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ سے سفر ختم نہیں ہوا۔
بوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں مراکش کا اسکا ٹ لینڈ کے خلاف آغاز انتہائی جارحانہ اور نتیجہ خیز رہا۔
کھیل کے صرف 71ویں سیکنڈز میں مراکش کے سائبری نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
Three points secured for Morocco ✅#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 19, 2026
اس ہاف میں مراکش کے کھلاڑی تو مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اس خسارے کو پورا کرنے میں مصروف رہی لیکن وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے مراکش کے حق میں ہی رہا۔
دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مراکش کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیلی، اُن کی پاسنگ اور حملے بہتر رہے مگر نتیجہ گول کی صور ت میں پھر بھی نہیں نکل سکا۔
کھیل کا اختتام ایک صفر سے مراکش کی جیت پر ہوا ۔ اس کامیابی کے نتیجے میں مراکش نے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے ۔
