امریکا اور میکسیکو جو 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں، اور دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پہلے ہی پکی کر لی ہے۔
جرمنی نے بھی آئیوری کوسٹ اور ایکواڈور جیسی ٹیموں کے خلاف گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کینیڈا نے اپنے ابتدائی دو میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور بدھ کو اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا، جس سے گروپ بی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔
گروپ مرحلے کے بعد کل 32 ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں آگے بڑھیں گی، جبکہ ان کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے والی آٹھ تیسرے نمبر کی ٹیمیں بھی ناک آؤٹ مرحلے میں شامل ہوں گی۔
راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں:
امریکا
میکسیکو
جرمنی
