فیفا فٹبال ولڈکپ 2026: ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی


 فیفا فٹبال ولڈکپ 2026: ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ 

فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا  کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیا اور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ 

لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گول کئے اور اس طرح وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔

میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں 27 میچوں میں 16 گول کرنے میں کامیاب ہوئے، جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کی ٹیم  کوئی گول اسکور نا کرسکی۔ 

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار