حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی

 

   یاد رہے کہ حکومت نے پچھلے ہفتے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تھی/ فوٹو فائل

حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی  قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر  جبکہ  ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کے پچھلے ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی