تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: ایران پر فضائی حملے کے بعد امریکی نائب صدر کا بیان


ایران پر امریکا کے فضائی حملے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے رد عمل دیا ہے۔ 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا،  ایران کو ایم اویو پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق اختلاف ہے تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آج  امریکا نے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد امریکی فضائیہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار