وینزویلا: زلزلے سے بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں خود چل بسی


گزشتہ روز وینیزویلا میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک ماں اپنی بیٹی کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ فٹبالر ہیکٹر بیلو مطابق، وینزویلا میں آنے والے زلزلوں کے دوران ان کی بیوی اپنی بیٹی کو بچاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ہیکٹر بیلو نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کی "قیمتی محبت"، جنہیں وینزویلا کے خبر رساں اداروں نے ان کی اہلیہ اینڈریا کے نام سے شناخت کیا ہے، نے دو طاقتور زلزلوں کے دوران اپنی چھوٹی بچی کی جان بچائی۔

بیلو نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میں اسے وہ کہانی سناؤں گا کہ کیسے تم نے اسے بچایا، میری محبت۔ تم نے ہماری بیٹی کے لیے اپنی جان دے دی، تم ایک بہادر عورت تھیں جس نے اسے کبھی نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ آخری سانس تک۔"


دارالحکومت کاراکاس کے قریب آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں، جن میں اب تک کم از کم 920 افراد ہلاک اور 3,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنی پوسٹس کے ایک سلسلے میں، بیلو نے بتایا کہ وہ کاراکاس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی بیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے جمعہ کی رات پوسٹ کیا، " ان  کی بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ اس وقت اسپتال میں داخل ہے۔ - وہ وہیں رہیں گی۔ اس عظیم دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔"

ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں بیلو نے لکھا: "میں اپنی بیٹی کو کیسے سمجھاؤں گا کہ تم نے اس کی جان بچانے کے لیے اپنی جان دی، اور میں وہاں کچھ کرنے کے لیے موجود نہیں تھا؟ میں اسے کیسے سمجھاؤں؟ اب مجھے ہمت عطا کر۔"

وینزویلا کی ایک مقامی فٹبال پریس اور پبلسٹی آرگنائزیشن، 'کومانا دے کیمپینز' (Cumaná de Campeones) نے بھی ان کی موت کے بارے میں پوسٹ کیا۔

ادارے نے لکھا، "ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ فٹبالر ہیکٹر بیلو 'کائیکے' (Kike) کی اہلیہ - جن کا تعلق کومانا سے تھا - ملک میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے سے مردہ حالت میں پائی گئیں، تاہم، اس عمارت کے ملبے سے، جہاں پورا خاندان رہائش پذیر تھا، ان کی بیٹی زندہ بچ گئی ہے۔"

دارالحکومت کاراکاس میں آنے والے دو یکے بعد دیگرے زلزلوں کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں، جن میں اب تک کم از کم 920 افراد ہلاک اور 3,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس میں دارالحکومت کیراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں تھی۔

Article Thumbnail
وینیزویلا میں زلزلے سے شدید تباہی، عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں، لاکھوں اموات کا خدشہ
جدید تر اس سے پرانی
اشتہار