کراچی کی سڑکوں پر صرف وہ رکشہ چلےگا جس میں میٹر لگا ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹرہوگا۔/فائل فوٹو


ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے  پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مختلف اقسام کے رکشوں پر پابندی لگا رہے ہیں، آئندہ  صرف وہی رکشے چلیں گے جن پر میٹر نصب  ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ای چالان  سے متعلق شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے ریلیف دینے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں، ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشوں کو مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کوشش رہے ہیں، کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹرہوگا، ای چالان سسٹم اور لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،کراچی میں گزشتہ برس ہیوی ٹریفک سے 164 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ڈیٹا کے مطابق اب تک پینتالیس ہزار سے زائد  گاڑیاں اصل مالکان نے اپنے نام پر ٹرانسفر نہیں کروائیں، اس سلسلے میں نادہندگان کو پکڑ کر تھانے کے حوالے بھی کیا  گیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار