آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کردی

 


آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے کر پابندی لگا دی ہے۔

 آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ میں ایکشن کمیٹی کو امن و امان اور سلامتی میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کے باعث فرسٹ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ نے  الزام عاؑد کیا ہے کہ کمیٹی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے نفرت انگیزی اور شرپسندی کو فروغ دیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فی الحال اس پر کوئی موقف نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو آزاد کشمیر حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر حکومت نے  کہا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 38 میں سے 35 مطالبات ماننے کے باوجود احتجاج کرنا جائز بات نہیں۔

دوسری جانب  آزاد کشمیر حکومت نے کچھ علاقوں میں مکمل جبکہ کچھ میں جزوی موبائج اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی