![]() |
| فائل فوٹو |
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
![]() |
| وزارتِ توانائی/پیٹرولیم ڈویژن |
یاد درہے کہ پچھلے ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کے بجائے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

