Post Top Ad




فروری 05, 2021

عاصم اظہر کے گانے’ غلط فہمی‘ کی سال بھر بعد بھی بھارت میں دھوم

 


گلوکار عاصم اظہر اور فلم سپر اسٹار کا گانا ’ غلط فہمی‘ ریلیز کے سال بھر بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں گلوکار نے گانے کے لیرکس شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’غلط فہمی ‘ریلیز کے ایک سال بعد بھی بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔


کچھ دیر بعد عاصم اظہر کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ گانا اسپاٹیفائی بھارت میں نمبر 2 پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

 عاصم اظہر کا یہ گانا غلط فہمی اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار میں اگست 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Post Bottom Ad