سیکیورٹی وجوہات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے

  

فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہید والد کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایرانی شوریٰ نگہبان نے رہبرِ انقلاب شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کے کمانڈر سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔

دنیا بھر سے تہران آئے وفود نے بھی شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا، نماز جنازہ میں کئی سربراہانِ مملکت سمیت 100 ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای دیگر کے ساتھ شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ایران نے ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار