مفتی محمد تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

فائل فوٹو

دیوبند مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے  معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمان نے صدر کے لیے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا، مولانا فضل الرحمان نے ناظم اعلیٰ کے لیے مولانا حنیف جالندھری کا نام پیش کیا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار سے زائد ارکان نے اتفاق رائے سے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مفتی تقی عثمانی اور مولاناحنیف جالندھری 5 سال تک وفاق المدارس کی قیادت کریں گے۔

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیادت مدارس کے اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی، کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی پر آگے بڑھتی ہیں، اختلاف رائے کو احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

Article Thumbnail
یہ بھی پڑھیں صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے
جدید تر اس سے پرانی
اشتہار