پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے۔
انٹرنیٹ کنکٹیویٹی مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں پی ٹی سی ایل، نیا ٹیل، اسٹورم فائبر اور ٹرانس ولڈ کی سروسز متاثر ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایکس پر بیان سامنے آیا ہے، جس میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کی سست روی اور کچھ علاقوں میں بندش کو مانیٹر کررہے ہیں، انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ SEA ME-WE 5 انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے ہے۔
The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) is closely monitoring internet traffic disruption caused by a fault in the SEA-ME-WE 5 (SMW5) international submarine cable system. As a result, some internet users may experience intermittent degradation in service quality and… pic.twitter.com/Ei2n5LtiMV
— PTA (@PTAofficialpk) July 2, 2026
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (TWA)، SMW5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر سروس میں خرابی کی بنیادی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کام کررہا ہے۔
اس دوران، انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے اور جہاں تک ممکن ہو انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروس کے سست ہونے کی شکایت کی جا رہی ہے۔
