بالی وڈ اداکار عامر خان نے تیسری شادی کرلی

 


بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دوست گوری سپراٹ سے  شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اتوار کے دن ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے۔

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر  پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار