شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی


تہران:  امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی۔

 شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور اسپیکر باقر قالیباف، شہید سپریم لیڈر کے تین بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔ تہران کے مصلیٰ امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ 

نماز جنازہ میں پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔

 آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹوں مصطفیٰ خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی وجوہات کے باعث منظرِ عام پر نہیں آئے۔

 نماز جنازہ کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جہاں ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار صبح 7 بجے تک 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق منتظمین نے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے میٹرو سسٹم استعمال کریں تاکہ آمد و رفت میں آسانی ہو سکے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار