Post Top Ad




نومبر 19, 2020

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

 


آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ میں متفقہ طور پر  وفاق کی 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کی ضرورت نہیں، بچوں کا پہلے ہی بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے اس وقت تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد ویسے بھی کم ہے اور اسکولز بچوں کو متبادل دنوں یا شفٹوں میں بلا رہے ہیں، دیگر شعبہ جات کے مقابلے میں  تعلیمی ادارے سختی سے SOPs    پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسکولز کھلے رکھے جائیں، بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں، اگر کسی اسکول سے کورونا کیسز پازیٹیو آتے ہیں تو انہیں 15 دن کے لیے بند کیا جا سکتا ہے اگر کسی علاقے میں کرونا کے زیادہ کیسز ہیں تو اس علاقے کو چند دنوں کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔

مگر ملک بھر کے اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوگا جو نجی تعلیمی اداروں کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Post Bottom Ad