Post Top Ad




جولائی 25, 2021

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں آج پہنچیں گی

Cargo ship stuck at Karachi beach

وفاقی وزیر  برائے بحری امور  علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر  پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آج ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق بحری جہاز سے تیل کے رساؤ سے بچنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، کے پی ٹی  میرین پولوشن کنٹرول اور پورٹ کے سکیورٹی اہلکار 24 گھنٹے وہاں تعینات ہیں۔ 

علی زیدی نے کہا کہ جہاز کے کپتان نے مدد کے لیے کال نہیں دی تھی، معاملے کی تحقیقات اور واقعے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہماری بندرگاہوں سے غیر قانونی فائدہ اٹھائے۔

یاد رہے کچھ دن پہلے سی ویو کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز انجن کمزور ہونے کی وجہ سے اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا تھا جبکہ جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی (کراچی پورٹ ٹرسٹ) اور نیوی کے جہاز روانہ کیے گئے تھے۔

Post Bottom Ad