سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( اے ایف آئی سی) میں داخل کیاگیا تھا جہاں انہیں طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم اب میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے بھی میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا، اس کے علاوہ وہ گردوں کی بیماری اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔
خیال رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے۔
