Post Top Ad




مئی 05, 2022

کراچی میں عید پر ساحل سمندر پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 2 کزن ڈوب گئے

 


کراچی: جیو نیوز کی خبر کے مطابق، پپری کے علاقے سے ساحل سمندر پر دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے آنے  والے 2  کزن سمندر میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پپری سے آئے  ایک نوجوان سونو کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے۔

سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین نے جیونیوز کو بتایا کہ  دونوں لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی  دی گئی تھی لیکن انتظامیہ کے کوئی ایکشن نہ لینے کے باعث لڑکے سمندر میں ڈوب گئے۔

Post Bottom Ad