Post Top Ad




فروری 05, 2021

’خدا اور محبت 3‘ کو دیکھنے کیلیے انتظار کی گھڑیاں ختم

 


ڈراما سیریل ’خدا اور محبت’کا سیزن 3  ،12 فروری سے نشرکیا جائے گا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا  ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ 12 فروری سے ہر جمعہ کی شب 8    بجے جیو پردکھایا جائے گا۔

'خدا اور محبت' سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا  ہے اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے جب کہ ڈرامے کے پروموز اور او ایس ٹی کو یوٹیوب پر شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ۔

خدا اور محبت' کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

  ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کا سیزن 3 سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

Post Bottom Ad