Post Top Ad




فروری 04, 2021

منا بھائی 3‘ کب ریلیز کی جائے گی؟ فلم پروڈیوسر نے بتادیا

 


سپرہٹ بالی وڈ فلم 'منابھائی' سیریز کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہےکہ اگر وہ فلم کا پارٹ 3 نہ بنائیں تو وہ پاگل ہی ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران ودھو ونود چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ ایک سپرہٹ فلم ہے لیکن کیونکہ ابھی پارٹ 3 کے لیے مناسب اسکرپٹ تیار نہیں ہوا، اس لیے بہت سے لوگوں کے مشورے پر انہوں نے کام روکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ فلم کتنے کروڑ کمائے گی بلکہ وہ صرف اور صرف اچھے اسکرپٹ کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کے فلم نہ بن سکنے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ارشد کی سوچ ہے، جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوجائے گا فلم کی تیاری پر کام شروع ہوجائےگا۔

Post Bottom Ad