Post Top Ad




ستمبر 22, 2021

کراچی میں آج کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کا امکان

 


مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے سے آج کراچی شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے صوبہ سندھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

جبکہ اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے، شہر میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کا امکان ہے جبکہ خیرپور، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں بھی 23 سے 25 سمتبر تک بارش ہو سکتی ہے۔

Post Bottom Ad