Post Top Ad




جنوری 01, 2026

نئے سال کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی



حکومت  نے  پیٹرولیم   مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی  کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے ہوگیا ہے۔

 

Post Bottom Ad