Post Top Ad




دسمبر 17, 2021

شمالی کوریا نے عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے اور شاپنگ پر پابندی لگادی

 


شمالی کوریا کی حکومت نے عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے، شراب نوشی اور شاپنگ پر پابندی لگادی ہے۔

شمالی کوریا کا سابق رہنما کِم جونگ ایل 17 دسمبر 2011 کو 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، جس کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے۔

شمالی کوریا میں کِم جونگ ایل کی 10 ویں برسی پر شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

11 روزہ سوگ میں ہنسنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ شہری شاپنگ اور شراب نوشی بھی نہیں کرسکیں گے اور بصورت دیگرانہیں  گرفتار کرلیا جائے گا۔

Post Bottom Ad