بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

 


بھارت کی تینوں افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور عملے کے دیگر افراد سوار تھے۔ تمام کی ہلاکت کی تصدیق ھوگئی ہے۔

بھارتی میڈیازرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں جنرل راوت کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

تاہم بھارت کی جانب سے سرکاری طور پر واقعے پر کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا اور نہ ہی جنرل بپن راوت کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار