Post Top Ad




جنوری 26, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی زبردستی دکانیں بند کرانےکی کوشش

 


میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں  موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے دکانیں بند کرانےکی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجدکے قریب  نامعلوم افراد نے بازار بند کرادیا اس کے علاوہ برنس روڈ پر واقع  دکانوں کو بھی  بند کرادیا گیا ہے۔

کورنگی میں نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جیکب لائن میں بھی دکانیں بند کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Post Bottom Ad