پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن ( پی ایس ایل 7 ) کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پی ایس ایل 7 کے میچز کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔
ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے گا۔