Post Top Ad




جون 25, 2022

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہونگے

 

فائل فوٹو

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آغآز کل سے ہوگا۔

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ جبکہ سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور، سکھر، گھوٹکی میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص ڈویژن کے3اضلاع  میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پولنگ ہوگی جہاں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے  فوج اور  رینجرز کے  اہلکار تمام حلقوں میں گشت پر معمور ہونگے۔

Post Bottom Ad