Post Top Ad




جون 25, 2022

شارع فیصل پر بینرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لگانے پر پابندی عائد

 

شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی: انتظامیہ -  فائل فوٹو

کراچی: جیو نیوز کی خبر کے مطابق، کراچی کی انتظامیہ نے شارع فیصل سیاسی جماعتوں کے بینرز اور جھنڈے  لگانے پر پابندی عائد لگادی ہے۔

میونسپل کمشنر افضل زیدی نے شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینر ز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

میونسپل کمشنر نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ شارع فیصل شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو شہریوں کو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے، اب سے شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 دوسری جانب اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شارع فیصل پر لگے مختلف بینرز اور پرچم ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad