Post Top Ad




جون 22, 2022

کراچی میں کل بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

 


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والے بادلوں کا بیشتر حصہ مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق  بادل ٹھٹھہ کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ  بادلوں کا کچھ حصہ اب بھی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

 بدھ کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ  شروع ہوا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی کراچی میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بحریہ ٹاؤن،ائیرپورٹ اور ملیر کے اطراف تیز بارش ہوئی۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ وہیں بارش میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی ٹریفک حادثات بھی رونماء ہوئے۔

بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

Post Bottom Ad