انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 جتانے والے کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ نے مورگن کی قیادت میں 2019 کا ورلڈ کپ جیتا،انہیں وائٹ بال کرکٹ میں انگلش ٹیم کا کامیاب ترین کرکٹر مانا جاتا ہے۔
مورگن نے 225 ایک روزہ میچز میں13 سنچریوں کی مدد سے6957 رنز بنائے جبکہ ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 میں سے 76 ون ڈے جیتے۔
اپنے ایک بیان میں مورگن نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، فیصلہ آسان نہیں لیکن اپنے اور انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے تک پہنچنے کیلئے یہی بہتر وقت تھا۔