Post Top Ad




جون 28, 2022

شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیزرفتاری سےگاڑی چلانے پر چالان ہوگیا

 

موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا
۔ فوٹو: @ANNSZaffarKhan (Instagram)

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر مقررہ حد سے زیادہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر چالان ہوگیا۔

میڈیا زرائع کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھےکہ اس دوران موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی  نے موٹر وے پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ قانون سب  کے لیے برابر ہے، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

Post Bottom Ad