Post Top Ad




اگست 30, 2022

ایشیا کپ 2022: افغانستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

 

افغانستان نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فوٹو: آئی سی سی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں افغانستان نے  بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، مصدق حسین نے ناقابل شکست 48 رنز اسکور کیے۔

افغانستان نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کاہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نجیب اللہ زادران نے 6 چھکوں کی مدد سے17 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کل کا میچ انڈیا اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، شائقین ٹی وی پر PTV Sports اور Ten Sports جبکہ موبائل پر Daraz Mobile App پر ایشیا کپ براہراست دیکھ سکتے ہیں۔


Post Bottom Ad