ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں پر 192رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 26 گیندوں پر 68 اور ویرات کوہلی 44 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
![]() |
| فوٹو: ESPNcricinfo |
سوریا کمار یادیو کی اننگز میں 6 چھکے شامل تھے۔اس کے علاوہ کے ایل راہول 36 اور کپتان روہت شرما 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 150 رنز بناسکی۔

