Post Top Ad




ستمبر 25, 2022

یوئیفا نیشنز لیگ: رونالڈو کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی، ناک سے خون بہنے پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا


پرتگال کے مشہور و معروف اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ میں رونالڈو زخمی ہوئے۔

ہوا کچھ یوں کہ گول کرنے کے لیے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکراگئے۔

دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکے کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔

پرتگال کے فٹبالر کی یہ ہمت اور کھیل کے لیے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad