Post Top Ad




ستمبر 23, 2022

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیکر 2-1 کی برتری حاصل کرلی

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ نے تیسرے میچ میں پاکستان کو  63 رنز سے با آسانی شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے  تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔  فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں وکٹ لیے بغیر 62 رنز دیے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔اس کے علاوہ محمد نواز اور عثمان قادر صفر پر آؤٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 پاکستان کے شائقین پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے میچز درج ذیل چینلز پر براہراست دیکھ سکتے ہیں:

PTV Sports

A Sports

ARY ZAP Mobile App (Android) (iOS)

ARY Zap Website

Post Bottom Ad