آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بریفنگ دی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں پر نصب 171 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 54 سگنلز کام کررہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ ٹریفک لائٹ سگنلز پر کیمروں کی تنصیب اور مسلح پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ چالان کے جرمانوں سے حاصل رقم کا کچھ حصہ ان کیمروں کی مرمت اور بحالی پر بھی خرچ کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹولیوں کی صورت میں موجود ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کو فوری ختم کرنے کے بھی احکامات دیے۔
واضح رہے کہ کراچی کی کئی شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز یا تو سرے سے موجود ہی نہیں یا خراب ہیں یا بیشتر اوقات بند رکھے جاتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔