بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم دشمنی کا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں جہاز میں موجود ایک شخص نے مسلمان مسافر کو تھپڑ دے مارا۔
مسلم نوجوان کو سفر کے دوران گھبراہٹ کا دورہ پڑا، ایسے میں مدد کرنے کی بجائے ایک مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
समाज पूरी तरह सड़ चूका है pic.twitter.com/l03axtIqSc
— Adil siddiqui (azmi) (@adilsiddiqui7) August 1, 2025
وائرل ویڈیو میں مسافر کو مسلم نوجوان کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ جہاز کی ائیر ہوسٹس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اس واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے۔
تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا، تھپڑ مارنے والے پر فضائی سفر کی پابندی لگانے اور اُسے نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا دورہ پڑنے والے سے ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔