پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست سے شادی کرلی۔
لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد سے شادی کرلی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٌر شئیر کیں ۔ آئمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
"کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کرلی، الحمدللہ… ابھی بھی خواب سا لگ رہا ہے۔ یہ واقعی ہوگیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جب ہم زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں"
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی شادی کی تصاویر اپ لوڈ کریں گی، لیکن فی الحال وہ جذباتی طور پر بہت زیادہ overwhelmed ہیں۔
زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں، اس فیشن برانڈ کے تحت خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔