Post Top Ad




دسمبر 26, 2025

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے



 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے  یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ یو اے ای کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری،  توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشےگا۔

معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Post Bottom Ad