قصور:15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان طبیعت خراب ہونے پر اسپتال چھوڑ کر فرار


جیو نیوز اردو کی خبر کے مطابق، قصور کی تحصیل چونیاں کی ظہیرآبادکالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے ندیم نامی با اثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی  طبیعت خراب ہونے پرملزمان اسے اسپتال چھوڑکرفرار ہو گئے، سامنے آنے والی ویڈیومیں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑکرفرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا  ہے کہ اسپتال انتظامیہ نےلڑکی کی والدہ کوکال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار