سپریم کورٹ آف آزاد جموں کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کو بطور پارٹی رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ معطل قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر انتخابی نشان 'بلا' چھین لیا۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد فل بنچ تشکیل دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 جولائی 2026 کو مقرر کردی۔
واضح رہے کہ 23 جون کو سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے لیکشن کمیشن کا پرانا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنےکا حکم دیا تھا۔
آزاد جموں کشمیر میں انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیر میں واقع 33 حلقوں سے 1047 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جب کہ مہاجرین پاکستان کے 12حلقوں میں 218 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی جب کہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 3 جولائی تک اپنےکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
