فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے ساؤتھ افریقا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں جنوبی افریقی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، اُن کے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے کینیڈین گول پر حملے کئے مگر کامیابی نہیں مل سکی۔
دوسری جانب کینیڈا نے اس ہاف میں سبقت حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اُن کو بھی کامیابی نہیں مل سکی، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔
A last-minute winner sends Canada to the Round of 16! 👊#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 28, 2026
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے کھیل میں کچھ تیزی دکھائی دی لیکن برتری کسی کو نہ مل سکی۔
میگا ایونٹ کی تاریخ میں کینیڈا کی ٹیم پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے ۔ راؤنڈ آف16 میں اُس کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔
