وینیزویلا میں زلزلے سے شدید تباہی، عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بن گئیں، لاکھوں اموات کا خدشہ

 

فوٹو: گیٹی امیجز/اے پی/فائل

لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی جس کے اعث  ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

وینزویلا کے دارالحکومت کیراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں،  زلزلے سے کیراکس شہر  کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

                                                                                    تصاویر: بی سی سی

حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ افراد کی  اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو  وینیزویلا فوری امدادی کاروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔

Article Thumbnail
وینزویلا: زلزلے سے بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں خود چل بسی
جدید تر اس سے پرانی
اشتہار