ایران اور امریکا کی ملاقات کل دوحہ میں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

 

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ایران نے  امریکا سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی درخواست پر ملاقات کل دوحہ میں ہوگی۔

@realDOnaldTrump/TruthSocial
realDOnaldTrump/TruthSocial@

ایران کے ساتھ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شرکت کریں گے: وائٹ ہاؤس 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ’اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس ہفتے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے دوحہ جائیں گے، جہاں مفاہمتی یادداشت پر بات چیت جاری رکھی جائے گی‘۔

انہوں نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح کی بات چیت بھی کی جائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار