گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی سے شادی کرلی

ٹیلر سؤفٹ اور ٹریوس کیلسی کے تعلقات کا آغاز جولائی 2023 میں ہوا جب ٹریوس کو کینساس سٹی میں ٹیلر کے 'ایراس ٹور' کے دوران دیکھا گیا۔ فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے  امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ شادی کرلی۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شاہانہ انداز میں شادی کی۔ اس موقع پر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جہاں ایک ہزار سے زائد مہمانوں اور ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا اعلان دنیا کے سامنے بالکل ایسےکیا گیا جیسے یہ ان کے کسی میوزک ویڈیو کا منظر ہو۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر بل بورڈز جامنی روشنی سے  روشن تھے جن پر پیغام درج تھا:“JUST&T MARRIED”۔ 

شادی میں شرکت کرنے والوں میں گیگی حدید، بریڈلی کوپر، ایڈ شیرن، ایلی گولڈنگ، بریڈ پیزل، جینیفر لوپیز اور دیگر اسٹارز شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق اس شاہانہ تقریب پرتقریباً 20 ملین ڈالر یعنی 5.68 ارب روپےخرچ ہوئے۔ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے اپنی شادی سے قبل مختلف خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالر عطیہ کرنےکا بھی اعلان کیا۔

ٹیلر سؤفٹ اور ٹریوس کیلسی کے تعلقات کا آغاز جولائی 2023 میں ہوا جب ٹریوس کو کینساس سٹی میں ٹیلر کے 'ایراس ٹور' کے دوران دیکھا گیا۔ ٹریوس نے پوڈ کاسٹ پر اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ٹیلر تک اپنا نمبر پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن ٹیلر اس وقت اپنی آواز کی حفاظت کے پیشِ نظر ملاقاتوں سے گریز کر رہی تھیں۔

بعد ازاں، خود ٹیلر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹریوس کی جانب سے کی گئی یہ کوشش ان کے دل کو چھو گئی۔ ستمبر 2023 میں، جب ٹیلر کو ٹریوس کی ٹیم 'کینساس سٹی چیفس' کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تو یہ تعلق منظرِ عام پر آ گیا۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی شادی ایک بڑی اور شاندار تقریب ہوگی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار