مجھے میری محنت کے مطابق پذیرائی نہیں ملی: کنزہ ہاشمی کا شکوہ

 


پاکستان کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو انڈسٹری میں ’انڈر ریٹڈ‘ (Under-rated) سمجھتی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ، "مجھے لگتا ہے کہ مجھے میری اصل صلاحیتوں اور محنت کے مطابق نہیں سراہا گیا۔

 میں ہمیشہ سے مختلف کرداروں کا انتخاب کرتی آئی ہوں تاکہ خود کو ثابت کر سکوں۔

" انہوں نے ڈرامہ سیریل ’دل آویز‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ میں انہوں نے دو بالکل مختلف کردار ادا کیے اور ہر کردار میں الگ رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی وہ مستحق تھیں۔

اداکارہ نے انڈسٹری کے ’اسٹار ڈم‘ کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، "ہمارے ہاں کامیابی کا پیمانہ صرف ہٹ ڈرامے ہیں۔ اگر آپ کا ایک ڈرامہ ہٹ ہو جائے تو آپ اسٹار بن جاتے ہیں، لیکن اگر اگلا پروجیکٹ توقعات کے مطابق نہ چلے تو لوگ آپ کے پچھلے تمام کام کا کریڈٹ بھی چھین لیتے ہیں۔"


کنزہ ہاشمی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی محنت کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ حلقے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار