شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کا جسد خاکی آخری رسومات کیلئے تہران منتقل

ایرانی میڈیا


امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائئ کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

 آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گرینڈ مسلہ کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔

Article Thumbnail
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کریں گے۔

شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد ایران کے شہر قم اور عراق کے شہروں نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار